۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ امام جمعہ میلبورن نے کہا کہ مکتب تشیع نے ہمیشہ ظلم و بربریت کو برداشت کر کے صبر کا دامن نہیں چھوڑا کیونکہ مکتب تشیع نے صبر کا درس کربلا سے سیکھا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام واحد دین ہے جس میں انسان کی عزت آبرو  نفس محفوظ ہے، اسلام کو بد نام کرنے والے نان نہاد عناصر سے ہم ہمیشہ برائت کرتے رہے ہیں، مکتب اہلبیت علیہم السلام معاشرے سے برائیوں کے خاتمے کے لیے بہترین درس گاہ ہیں ل، جو مکتب اہل بیت سے دور ہوا وہ دنیا اور آخرت میں ذلیل ہوا، قرب الہی کو حاصل کرنے کے لیے کردار سازی ضروری ہے، مکتب تشیع نے ہمیشہ ظلم و بربریت کو برداشت کر کے صبر کا دامن نہیں چھوڑا کیونکہ مکتب تشیع نے صبر کا درس کربلا سے سیکھا ہے۔

اس بات کا اظہار امام جمعہ میلبورن حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی اسلامی مرکز العصر عج سوسائٹی آف آسٹریلیا کے مرکزی اجتماع سے نماز جمعہ کے خطبے میں بیان کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے کیونکہ ہر شخص اسلام کا سفیر ہے 
جس طرح استعماری طاقتیں اسلام کو بد نام کرنے میں سر گرم عمل ہے ان کا سدباب کرنا ہر اسلامی حکمران کا فرض ہے۔ تمام مذاہب کو قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے تاکہ اختلاف ڈالنے والے کے عزائم کو ناکام بنا کر دنیا کو امن کا گہوارہ بنا سکیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ آج کوئی خطے بھی محفوظ نہیں ہے ہر طرف دہشتگردی فرقہ واریت نسلی جنگ کے ذریعہ ہزاروں بے گناہ لوگوں کا خون بہایا گیا ہے ایسے ماحول میں دنیا کے سب ذمےدار حکمران کو اپنا اپنا رول ادا کرنا ہو گا تاکہ انسانیت کا قتل عام رک سکے اور ایسے عناصر کے خلاف عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جو اس قسم کے فعالیت میں ملوث ہیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو قوتیں دنیا میں قتل و غارت کی آڑ میں سیاست چمکا رہے ہیں ان کے خلاف مزاحمتی تحریک چلائی جائے اور اقوام متحدہ کو بھی ایسی قوتوں کے خلاف فوری نوٹس لینا چاہیے  فلسطین یمن عراق افغانستان سوریا پاکستان جسے ممالک میں عوام کا بےگناہ خون بہایا جا رہا ہے عالمی اداریں 
اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے فوری اقدامات کریں اور جو طاقتیں ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی اقدامات کیے جائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .